پی ایس ایل 10: مہدی حسن میراز لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف مرحلے سے قبل بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ہے۔ مہدی حسن میراز پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے، جس سے ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔ لاہور قلندرز کل ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میدان میں اتریں گے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ہو گا اور شکست خوردہ ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments












