ویسٹ ایشیا بیس بال کپ’ایران کو شکست، پاکستان نے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنالی
تہران (نمائندہ خصوصی) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان ایران کو شکست دے دی۔ پاکستان کی ایونٹ میں یہ دوسری فتح ہے، قومی ٹیم سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر ٹو ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ ایران میں کھیلی جانے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔دفاعی چیمپئن نے میزبان ایران کو بآسانی 0ـ14 کے اسکور سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، سعید اختر اور محمد حارث نے نمایاں پرفارمنسز دیں۔ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، گزشتہ روز پاکستان نے بنگلادیش کو 6ـ10 سے ہرایا تھا۔قومی ٹیم نے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنالی جہاں اب اسکا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سے ہوگا۔
Load/Hide Comments












