سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا قابل تحسین ، ڈاکٹر راشد الیاس

اسلام آباد ( زاہد یعقوب خواجہ) اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے رہنما اور نجی مال کے صدر سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا حکومت کا قابل تحسین فیصلہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں سید عاصم منیر نے نہایت دانشمندی اور بہترین حکمت عملی کے تحت مدبرانہ فیصلے کئے اور ان کی دلیرانہ قیادت میں پاک فوج نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کیا، اس سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے سر بھی فخر سے بلند ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے میدان میں بڑی کامیابی کےساتھ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابی ملی ہے اور مسئلہ کشمیر پھر سے دنیا کے سامنےاجاگر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو جو زخم لگا ہے وہ اسے صدیوں یاد رہے گا۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے سے شکست خوردہ بھارت کے زخم مزید گہرے ہو گئے ہیں اور بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ سردار راشد الیاس نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے ان کی کاوشوں میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں