انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں داخل

سٹراسبرگ(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 22 سالہ برطانوی ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کساتکینا کو شکست دی۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں 2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کساتکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 1ـ6 اور 3ـ6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں