جڑواں شہروں میں پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ ایک آواز ہو گئی ہے، اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم 26 مئی سے یکم جون 2025 تک جاری رہے گی۔26 نمبر چونگی کے مقام پر ہونے والی افتتاحی تقریب میں ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ڈی سی راولپنڈی، اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ مہرین بلوچ اور محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی 80 یونین کونسلز اس قومی مہم کا حصہ بنیں گی۔ مہم میں 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کا دورانیہ پانچ روزہ ڈور ٹو ڈور ہوگا اور خصوصی طور پر کیچ اپ ڈیز بھی دو روز مخصوص کیے گئے ہیں تاکہ کسی بچے کو پولیو کے قطرے نہ چھوٹیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے جڑواں شہروں کے باسیوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر انسداد پولیو مہم کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے اس مہم کا کامیاب ہونا نہ صرف جڑواں شہروں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے بہت اہم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں