عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکڑاینا بیجرڈے نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحاتی کی رفتار کو سراہتے ہوئے معاشی استحکام کیلئے نفاذ میں تسلسل پر زور دیا ہے،

اسلام آباد (غلام مرتضی) ورلڈ بینک گروپ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور کہا کہ پائیدار معاشی بحالی کیلئے انسانی سرمایہ، معاشی استحکام، اور نجی شعبے کی ترقی اہم ہے،وفد نے دورہ پاکستان کے دوران مالیاتی، ڈیجیٹل اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا .
عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکڈ اینا بیجرڈے نے وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے انسانی سرمائے کی ترقی، خواتین و لڑکیوں کی تعلیم، پانی و صفائی تک رسائی پر بات چیت کی جبکہ موسمیاتی لچک، قدرتی آفات سے نمٹنے اور نجی شعبے کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا.
عالمی ادارے کے وفد نے سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا دورہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی انکے ہمراہ تھیں،جن سے ملاقات میں صوبہ سندھ کی تعمیر وترقی پر بات چیت ہوئی۔وفد نے سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن پراجیکٹ کے مستحقین اور عملے سے ملاقات کی،نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت ایک بنیادی صحت یونٹ کا بھی دورہ کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں