بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان، لاہور آمد کا آغاز
لاہور (سید جاوید حسن شاہ)پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کا دس رکنی پہلا گروپ آج لاہور پہنچا جس میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف کے دیگر اراکین شامل ہیں۔بنگلہ دیش ٹیم کے باقی کھلاڑی اور عملہ کل لاہور پہنچیں گے۔ .پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا.
Load/Hide Comments











