عرفان محسود کے مزید چار گینیز ورلڈ ریکارڈز کی منظوری، مجموعی تعداد 150 ہو گئی
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ عرفان محسود کے مزید چار گینیز ورلڈ ریکارڈز منظور کر لیے گئے ہیں، جن میں ایک ناروے اور تین اٹلی کے قائم کردہ ریکارڈز شامل ہیں۔عرفان محسود نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ہاتھ کی انگلیوں پر 35 پش اپس لگا کر ناروے کے 32 پش اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ عرفان محسود 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈز اپنے نام کیے۔100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 40 عالمی ریکارڈز کے حامل ہیں۔40، 60، 80 اور 100 پاؤنڈ وزن کی تمام کیٹیگریز میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ ان کے نام ہیں۔

عرفان محسود مارشل پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائد جمپس، ہائی جمپس، سٹار چمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنائے ہیں.عرفان محسود اب تک 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، انڈیا، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان، شام شامل ہیں.
عرفان محسود کو 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کے 20 شاگرد بھی اب تک گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔عرفان محسود کی یہ شاندار کامیابیاں نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بھی ہیں۔











