غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کا معاہد ہ طے

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کا معاہد ہ طے پا گیا۔

حماس کے مطابق جنگ بندی میں 2روزہ توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان قطری وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ میں 4روزہ جنگ بندی میں مزید 2دن کی توسیع ہوگئی ہے۔
فریقین نے جنگ بندی میں مزید 2روزہ توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے روز اسرائیل کی جانب سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جیلوں میں ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

رہائی پانے والے ملک سلمان نے کہا کہ دمون جیل انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے بعد ہمیں قید تنہائی میں رکھا، غزہ پٹی کے تمام شہداء سے تعزیت کرتا ہوں۔
فاطمہ شاہین نے کہا کہ غزہ کے عوام کو سلام جنہوں نے صبر کیا ،فاطمہ شاہین نے کہا کہ ہم سب کو حماس پر اعتماد ہے جو تمام قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں