وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نئے عہدیداران کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکریٹری، اور حسنین لیاقت کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسی طرح شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر، اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی گئی۔
عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپورٹس جرنلزم معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسجا ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم ہے جو صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے کھیلوں سے جڑے مسائل کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافت کے میدان میں مزید بہتری اور ترقی کا باعث بنے گی اور کھیلوں سے متعلقہ رپورٹنگ میں معیار اور شفافیت کو مزید فروغ دے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں