صدر پی آر اے پاکستان کا رسجا کے عہدیداروں کے نام پیغام ، راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نئے عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عثمان خان کی فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکریٹری، حسنین لیاقت کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد.شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا .پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پی آر اے کے صدر عثمان خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ رسجا ایک فعال اور متحرک صحافتی تنظیم ہے جو کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔پی آر اے پاکستان کے صدر نے رسجا کی نئی باڈی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔











