وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نئے عہدیداران کو دلی مبارکباد

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایاز اکبر خان کو چیئرمین، فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکریٹری اور حسنین لیاقت کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے احمر نجیب ستی کو انفارمیشن سیکریٹری، محمد شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کی۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے رسجا اپنی صحافتی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے رسجا کو ایک متحرک اور فعال اسپورٹس جرنلزم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل اور اسپورٹس جرنلزم ہمارے معاشرے کا ایک اہم اور مثبت پہلو ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس جرنلزم کے فروغ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں