اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے تو اسے تسلیم کر سکتے ہیں ، انڈونیشیائی صدر
جکارتہ(نمائندہ خصوصی ) انڈونیشیا نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے تو انڈونیشیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی ہی خطے میں حقیقی امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔اگر اسرائیل یہ تسلیم کر لے تو ہمیں ایک خودمختار ملک کے طور پر اسرائیل کے حقوق کو تسلیم کرنے کی ضمانت دینی چاہیے۔ نیز اس کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments











