بجٹ میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری،ایڈونچر ٹوارزم کو فروغ دیا جائے: سادات شاہ
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور ایڈونچر ٹوارزم کو فروغ دیا جائے۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے خوبصورت اور تاریخی مقامات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے سیاحوں کو راغب،بین الاقوامی ٹریول ایجنٹوں اور ٹور آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے تاکہ پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صرف روایتی سیاحت کے بجائے ایڈونچر ٹوارزم، مذہبی و ثقافتی سیاحت اور ایکو ٹوارزم جیسی مختلف اقسام کی سیاحت کو فروغ دیا جائے مقامی دستکاریوں، کھانوں اور ثقافت کو سیاحتی کشش میں شامل کیا جائے۔
Load/Hide Comments











