اسلام آباد کرکٹ ریجن کے انتخابات کالعدم، پی سی بی کو ایڈہاک کمیٹی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آزاد ایڈجیوڈی کیٹر نے مارچ 2023 میں ہونے والے اسلام آباد ریجن اور زونز کے کرکٹ انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں پی سی بی کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسلام آباد میں کرکٹ معاملات کے بہتر انتظام کے لیے فوری طور پر ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی جائے اور آئندہ انتخابات شفاف انداز میں کرائے جائیں۔ یہ فیصلہ جنون کرکٹ کلب کی درخواست پر طویل سماعت کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انتخابات میں شفافیت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں