چئیر مین قائمہ کمیٹی توانائی کو انکے عہدے سے فارغ کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پاور کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا۔سیف اللہ ابڑو کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔سیف اللہ ابڑو کیخلاف بہرہ مند تنگی منظور کاکڑ ثنا جمالی حافظ عبدالکریم دلاور خان نے تحریک پیش کی ۔سنیٹر اعظم نذیر تارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر ہو گئے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ حفیظ اللہ شیخ کی صدارت میں ہوا۔تحریک عدم اعتماد سنیٹ کے رولز 181کے تحت پیش کی گئی ۔اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ سیف اللہ ابڑو سیف اللہ نیازی حاجی ہدایت اللہ منظور کاکڑ ،ثناجمالی دلاور خان حاجی ہدایت اللہ محمد علی شاہ جموٹ سنیٹر فدا محمد شریک ہوئے،واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی میں سیف اللہ ابڑو اور بہرمند تنگی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں