ماحولیات کا عالمی دن: صدر مملکت آصف علی زرداری کا اہم پیغام

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام ایک بامعنی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن ہمیں کرہ ارض کی حفاظت اور آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کی جانب اپنی ذمہ داری کی یاددہانی کراتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک میں تباہ کن سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدید لہریں لاکھوں افراد کو متاثر کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے عالمی برادری کی توجہ اس جانب دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود ہم بڑے پیمانے پر اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئیے ہم سب عہد کریں کہ روزمرہ زندگی میں ایسے اقدامات کریں گے جو ماحول پر مثبت اثر ڈالیں۔ انہوں نےکہا کہ ماحولیاتی بہتری کےلیے ہمیں پلاسٹک کا استعمال کم کرنا، جنگلات کو فروغ دینا، ری سائیکلنگ کرنا، اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہوگ.
صدر مملکت نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ میں ہر شہری اور ادارے سے اپیل کرتا ہوں کہ صاف، سرسبز اور پائیدار پاکستان کے لیے متحد ہو جائیں۔ آئیے ہم ماحولیاتی تبدیلیوں، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کے لیے مل کر کام کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں