بجٹ منظوری سے قبل پراپرٹی فروخت کنندگان پر بڑھایا گیا ٹیکس واپس لیا جائے:اظہر السلام

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) وائس چئیرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان(کیپ) انجنئیر اظہر السلام نے وفاقی بجٹ پر ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں کنسٹرکشن انڈسٹری اور رئیل اسٹیٹ کیلئے کچھ ٹیکسز میں رعایت دی ہے مگر پراپرٹی سیلر پر ٹیکس بڑھا دیا ہے جس وجہ سے اس ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لیے بجٹ منظور ہونے سے قبل فروخت کنندگان پر لگایا گیا ٹیکس فی الفور واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سات فیصد ایف ای ڈی کا خاتمہ،ودہولڈنگ اوراسٹامپ ڈیوٹی میں کمی اچھے اقدامات ہیں مگر جب تک فروخت کنندگان پر سے ٹیکس کا اضافہ واپس نہیں لیا جائے گا اس ریلیف کا مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکے گا،اسٹامپ ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ تمام صوبے بھی کریں تاکہ ریلیف سے مکمل فائدہ اٹھایا جاسکے۔مورگیج فنانسنگ بھی اچھا اقدام ہے عام آدمی گھر لینے کے قابل ہوگا مارکیٹ میں بہتری آئے گی،کنسٹرکشن انڈسٹری چلے گی جس سے روزگار بھی ملے گا اور سرمایہ کار بھی متوجہ ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں