مظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لیک شور سٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) مظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لیک شور سٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط،صدر مظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ احتشام وگرا اور چیئرمین لیک شور سٹی سید سادات حسین شاہ نے ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کئے جس کا بنیادی مقصد مقامی معیشت کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کرنا ہے۔سید سادات حسین شاہ نے اس موقع پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہمارا مقصد تجارت اور کاروبار کے مواقع کو بڑھانا، موجودہ کاروباروں اور کاروباریوں کی حمایت کرنا ہے،نوجوان کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں بااختیار بنانا، اسٹارٹ اپس اور جدت طرازی کے لیے وسائل اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
ایسے منصوبوں پر تعاون کرنا جو خطے میں املاک کی ترقی، بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا،مظفرآباد میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا،کاروباری نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا،کاروباریوں کے لیے تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام فراہم کرنا ہے۔توقع ہے کہ یہ اقدام مقامی معیشت پر مثبت اثر ڈالے گا جس سے مختلف شعبوں میں ترقی اور نمو کو تحریک ملے گی۔لیک شور سٹی کے چیئرمین سید سادات حسین شاہ اور مظفرآباد چیمبر کے صدر خواجہ احتشام وگرا کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیموں کے درمیان یہ تعاون باہمی ترقی اور پیش رفت کے لیے ایک مضبوط عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔












