وزیرِاعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رانا مشہود نے وزیرِاعظم کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے مختلف جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے ،انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ جدید ہنر و ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں