پانچ سے دس کروڑ تک رہائشی ،کمرشل پراپرٹی کی خریداری پرسرٹیفکیٹ شرط کا خاتمہ خوش آئند ہے:سادات شاہ
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانچ کروڑ مالیت کی رہائشی پراپرٹی اور دس کروڑ مالیت تک کمرشل پراپرٹی کی خریداری پر ایف بی آر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنا خوش آئند ہے،236 سی میں پندرہ سال سے ذاتی رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر بھی کیپٹل گین ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جو کہ احسن اقدام ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی سے مارکیٹ میں نیا خریدار پیدا ہوگا جس سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بہتری کی طرف گامزن ہو سکے گا۔
دس مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان اور حکومت کا مورگیج فنانسنگ کو بھی فروغ دینے کا فیصلہ وہ بہترین اقدامات ہیں جو اس رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحال کریں گے،اسٹامپ ڈیوٹی میں کمی سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں تیزی آنے کا امکان ہے اس سے پراپرٹی کی لین دین کی لاگت میں کمی آئے گی جو عام آدمی کے لیے گھر خریدنے کو مزید قابل حصول بنائے گی۔












