سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےبیوروکریٹک ریڈ ٹیپ کو دور کرنے کی ضرورت ہے:اظہر السلام
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) وائس چیئرمین پاکستان کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن (کیپ) انجنئیر اظہر السلام
نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری سے قبل سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بیوروکریٹک ریڈ ٹیپ کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت کچھ ٹیکسز میں کمی کی ہے جو مارکیٹ میں خریدار کی قلت کو دور کرے گی اور کنسٹرکشن مارکیٹ کے چلنے سے دیگر الائیڈ انڈسٹریز بھی چلیں گی جس سے مستقبل میں روزگار مہیا ہوگا اور پیسے کی سرکولیشن میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ایس ایم ایز کی سہولت پاکستان کی مکمل اقتصادی صلاحیت کو کھولنے کے لیے اہم ہیں جس کیلئے کاروبار کی ترقی اور مسابقت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔پانچ سے دس کروڑ تک رہائشی اور کمرشل جائیداد کیلئے ایف بی آر سرٹیفکیٹ سے استشنی اس شعبے کے جمود کو توڑے گا۔
Load/Hide Comments












