ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سیئول (نمائندہ خصوصی) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان ٹیم جاپان کو بھی شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے 39 کے مقابلے 79 گول سے کامیابی حاصل کی، پاکستان ٹیم نے چاروں کواٹرز میں برتری قائم رکھی۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان پول بی میں 8 پوائنٹس کے ساتھ سہرفہرست ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں