ومبلڈن ٹینس’ اٹلی کے جینک سنرنے ہم وطن، امریکی ٹیلر فرٹز نے فرانسیسی مدِ مقابل کو ہرادیا
لندن (نمائندہ خصوصی)ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی اٹلی کے جینک سنر نے ہم وطن لوکا لارڈی کو شکست دے دی۔ امریکا کے ٹیلر فرٹز سخت مقابلے کے بعد فرانس کے پیری کارڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی اٹلی کے جینک سنر نے ہم وطن لوکا لارڈی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
سنر کی جیت کا اسکور 6ـ4، 6ـ3 اور 6ـ0 رہا۔ایک اور میچ میں نمبر چار سیڈڈ امریکا کے ٹیلر فرٹز نے فرانس کے پیری کارڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3ـ2 سے شکست دی۔پہلے دو سیٹس 6ـ7، 6ـ7 سے ہارنے کے بعد فرٹز نے کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹس 7ـ6، 6ـ4 اور 6ـ4 سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
Load/Hide Comments












