ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں: سی ای او ٹیلی نار پاکستان

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان میں تیزی سے رونما ہوتے ماحولیاتی چیلنجز پر ہونے والی قومی کانفرنس میں پالیسی سازوں، ماہرین ماحولیات اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے کہا کہ ٹیلی نار کا مقصد صرف معلومات دینا نہیں بلکہ ایسے اقدامات میں مدد دینا ہے جن سے لوگ، کاروبار اور ادارے ماحولیاتی خطرات کو سمجھ سکیں اور ان سے بہتر طریقے سے نمٹ سکیں۔ ماحولیاتی مسئلے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے خرم اشفاق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب ایک حقیقت ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے ہنگامی حالات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی اب ایک ایسا نظام بنانے پر غور کر رہا ہے جو کسی بھی آفت کی صورت میں پورے ملک میں رابطے کے لیے استعمال ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے نظام کی ضرورت ہے جو متاثرہ علاقوں کو بروقت خبردار کرے اور ایمرجنسی میں فوری رابطہ اور تعاون ممکن بنا سکے، تاکہ امدادی کام تیز اور مؤثر ہو سکیں۔
خرم اشفاق نے کہا کہ ٹیلی نار ماحولیاتی تحفظ کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 سے اب تک کمپنی نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 23 فیصد کمی کی ہے، اور یہ سلسلہ سائنسی اہداف کے مطابق آگے بھی جاری ہے۔ ماحولیاتی بہتری اب ٹیلی نار کےکاروباری عزم کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔ کمپنی ماحول سے متعلق آگاہی پیدا کرنے، ماہرین کے اجلاس منعقد کرنے، موسمیاتی تبدیلی کو برداشت کرنے والا انفرااسٹرکچر بنانے، سپلائی چین میں پائیدار طریقے اپنانے اور سال بھر کی پیش رفت کو شفاف انداز میں رپورٹ کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ سی ای او نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے لے لئے پر عزم ہے، جس میں جدت، باہمی تعاون اور موسمیاتی چیلنجز کی جانب مسلسل پیش رفت پر خاص توجہ دی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں