فرانسسکو کیبرال اور لوکاس میڈلر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

برن(نمائندہ خصوصی) پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلرپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں میٹ وی مڈل کوپ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جین جولین راجرپرمشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
تفصیلات کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے ا?سڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلرپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میٹ وی مڈل کوپ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جین جولین راجرپرمشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6ـ7(8ـ10)اور 6ـ7(1ـ7)سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں