فاسٹ بالروں کو انجریز سے بچانے کے لیے خصوصی پلان تیار

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بالروں کو انجریز سے بچانے کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے،فاسٹ بولرز پر مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر فوکس ہے۔فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ بیٹنگ باولنگ اور اسکلز پر کام ہوگا۔ محمد وسیم جونئیر کی تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں۔ وسیم جونئیر کو فٹنس کے حوالے سے کسی ایشو کا سامنا نہیں جس کے بعد انکے باولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ عامر جمال اور حنین شاہ بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکل ورک میں مصروف ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں