اسد شفیق ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر

لاہور(سید جاوید حسن شاہ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی۔اسد شفیق قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق کراچی میں ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی اضافی ذمے داری نبھائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان ہیڈ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں