ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ کل (منگل کو) ہوگا

ٹرینیڈاڈ (نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (منگل کو) برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 3ٹی ـ20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو پاکستان کی ٹیم نے 1ـ2 سے جیت لی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1ـ1 سے برابر ہے پاکستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم میزبان ٹیم نے سیریز میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی تھی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں میچ سمیت سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گرین شرٹس کی قیادت کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو شائی ہوپ لیڈ کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں