پی سی بی نے 2025-26 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مؤثر رہیں گے۔ گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس ملے تھے، تاہم اس بار تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے اور اس میں 12 نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر کیٹیگری میں 10 کھلاڑی شامل ہیں۔
کیٹیگری بی: بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔
کیٹیگری سی: عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی۔
کیٹیگری ڈی: شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم۔
یہ اعلان پاکستان کرکٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو تسلیم کرنے اور انہیں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ترغیب دینے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔












