بلوچستان کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست کے دوران سیکورٹی فورسز نے کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد ہلاک کر دیے ۔۔۔۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے جن کی لاشیں 25 اگست کو افغان حکام کے ساتھ جرگے کے بعد منتقل کی گئیں۔۔
اسلام آباد (غلام مرتضی ) سیکورٹی ذرائع کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران بلوچستان کے علاقے سمبازا میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کیا،دہشتگرد بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ہلاک دہشت گردوں کی اکثریت افغان شہریوں پر مشتمل تھی، جن کی لاشیں کارروائی کے بعد سرحد پار افغانستان کی جانب گریں۔پندرہ روز تک افغان حکام نے ان لاشوں کو وصول نہیں کیا۔لمبا عرصہ دھوپ اور باہر کھلے میں پڑے رہنے والے فتنہ الخوارج کے جہنم واصل 47 دہشت گرد گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتے رہے، 25 اگست کو افغان حکام کے ساتھ جرگے کے بعد یہ لاشیں گدھوں پر لاد کر افغانستان منتقل کی گئیں۔ دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک کو کسی بھی کارروائی سے قبل ہی ٹھکانے لگانا پاکستان کے سیکورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
Load/Hide Comments












