نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف 10 مرکز اسلام آباد سے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزم صفی اللہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کر کے نہ صرف خاتون بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا، ہراسانی اور دھمکیوں سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے خودکشی کی بھی کوشش کی۔ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل فون ،لیپ ٹاپ برآمد کرلیے گئے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں