بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی درخواست عدالت سے اعتراضات کے ساتھ واپس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی حالانکہ پارٹی کے بانی رہنما سے مشاورت کے لیے ملاقات ناگزیر ہے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاور آف اٹارنی پر دستخط موجود نہیں، جس کے باعث درخواست قابلِ سماعت نہیں<

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں