پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادلوں کا راج برقرار ہے،، ہنڈریڈ انڈیکس میں 941پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ عالمی اورمقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔۔
کراچی (آصف زیدی)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکیسچینج میں مندی کے باعث مارکیٹ ایک لاکھ48ہزار کی نفسیاتی حد گنواکرایک لاکھ47ہزار494پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر477کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا129 کمپنیوں کے حصص کی ویلیومیں اضافہ جبکہ 312کمپنیوں کےشیئرزکی مالیت میں کمی ہوئی۔۔دوسری طرف سونےکی قیمتوں کی بات کریں تو عالمی اورمقامی مارکیٹ فی تولہ قیمت1ہزارروپے بڑھ کر3لاکھ61ہزار700روپےاور10گرام سونا857روپےکےاضافےسے3 لاکھ10 ہزار 99 روپےکا ہوگیاجبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا10ڈالرمہنگاہوکر3390ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔۔اس کے علاوہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمزید کم ہوگئی انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی کے بعد281روپے83پیسےپربندہوا
Load/Hide Comments












