ترک صدررجب طیب اردوان کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس،اور مدد کی پیشکش
اسلام آباد (غلام مرتضی ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے حالیہ سیلاب میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مدد کی پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کال پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں
Load/Hide Comments












