وفاقی دارالحکومت میں بارش ہونے سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند۔۔پانی کی سطح کم کرنے کے لیے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے
اسلام آباد (ثاقب سید )ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے سپل ویز کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔اے سی نیلور کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئیں ہیں۔تمام پلوں اور قریبی ایریاز میں پولیس اور ریسکیو ٹیمز موجود ہونگی۔ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے
Load/Hide Comments












