چھبیس جون سے اب تک مون سون بارشوں کے باعث 819 افراد لقمہ اجل بنے جب کہ ایک ہزار ایک سو گیارہ زخمی ہو چکے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 ہلاکتیں، 606 گھروں کو نقصان اور 505 مویشی ہلاک ہوئے۔

اسلام آباد (نائید گلزار) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 13 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق کشمیر سے ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 606 گھروں کو نقصان پہنچا اور 505 مویشی ہلاک ہوئے۔ 26 جون سے 28 اگست تک مجموعی طور پر 819 افراد جاں بحق اور 1111 زخمی ہو چکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ 479 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں، پنجاب میں 182، سندھ میں 57، بلوچستان میں 24، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 28 اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں