آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسلام آباد(غلام مرتضی)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں کی مشترکہ و انتھک کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی خدمت اور جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ سکھ برادری سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی، انہوں نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات، بشمول گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور، کو اصل حالت میں ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریاست اور ادارے اقلیتوں کے حقوق کے نگہبان ہیں اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، سکھ برادری نے آرمی چیف کا پُرتپاک استقبال کیا اور اس مشکل وقت میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور کا فضائی جائزہ بھی لیا تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا براہ راست معائنہ کیا جا سکے، بعدازاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے بروقت ردعمل اور اقدامات کی تعریف کی جس سے جانی اور مالی نقصان کم سے کم ہوا، جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنی فوج کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گی، دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں