ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق صرف ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا۔

اسلام آباد (غلام مرتضی) کراچی میں شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق حالیہ ہفتے کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوا۔ لاڑکانہ اور خضدار میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے تک بڑھ گیا جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں 280 روپے کا اضافہ ہوا۔ کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 210 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اور ملتان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوا۔ سرگودھا میں 160 روپے، لاہور میں 120 ، بہاولپور میں 166 روپے 66 پیسے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 83 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں