وزیراعظم کے موسمیاتی اقدام کے تحت سی اے ایف اور شراکت داروں کا “ایک بیٹی، ایک شجر” شجرکاری مہم کا آغاز
اسلام آباد (عمر حیات خان) یہ مہم اہم مقامی شراکت داروں ،جن میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB)، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) شامل ہیں کی حمایت سے شروع کی گئی، ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے اور درخت لگانے کے اقدامات کے ذریعے کمیونٹی کی فعال شرکت کو تقویت دینےکے لیے کی گئی ہے۔
اس سرگرمی کے دوران، ٹریل 7 کے دامن میں ایک خراب شدہ جگہ کو بحال کرتے ہوئے وہاں 100 مقامی درخت لگائے گئے. اس مہم میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی، جن میں طلبہ، تعلیمی ادارے، سرکاری نمائندگان، غیر سرکاری اور بین الاقوامی تنظیمیں، رورل سپورٹ پروگرامز، اور سی اے ایف کی تمام رکن تنظیمیں شامل تھیں۔ یہ اجتماع اجتماعی موسمیاتی اقدامات کی اصل روح کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رومی ایس حیات، چیئرپرسن سی اے ایف، اور سخیوات علی، ڈائریکٹر IWMB، کے علاوہ شراکت دار اداروں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی، جن کی موجودگی نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں مشترکہ ذمے داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یہ اقدام قدرتی مساکن کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ماحولیاتی حسن کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم تھا۔
انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (IRM) میں قائم سی اے ایف سیکریٹریٹ، ان تمام شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان اداروں میں رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP)، سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP)، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP)، سیکور اسلامیک فرانس، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (HRDN)، ٹرسٹ فار والنٹری آرگنائزیشنز (TVO)، ری چارج پاکستان (WWF)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)، اقرا یونیورسٹی (اسلام آباد کیمپس)، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF)، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (NDRMF) اور غازی بروتھا ترقیاتی ادارہ (GBTI) اور دیگر شامل ہیں۔











