دوحہ میں مزاکرات کے لیےبلائی گئی حماس قیادت پر صہیونی حملہ انتہائی افسوس ناک ہے. ڈاکٹر حمیرا طارق، قدسیہ ناموس

اسلام آباد (عمر حیات خان) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور ناظمہ حلقہ اسلام آباد قدسیہ ناموس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کھلی جارحیت اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےـ
دوحہ (قطر ) میں مذاکرات کے لیےبلائی گئی حماس قیادت پر صہیونی دھشت گردی کے خلاف اپنے بیان میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔لیکن مسلم دنیا خاموش ہے انہوں نے کہا اسرائیلی کاروائیوں پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے اور ان کی اسی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل اسلامی ممالک کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ ، ایران کے بعد اب قطر پر حملہ آور ہوا ،، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک حالات کی سنگینی کو بجانب لیں اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں ورنہ اسرائیل کی جارحیت سے کوئی مسلمان ملک بچ نہیں پائے گا۔

ناظمہ حلقہ خواتین اسلام آباد قدسیہ ناموس نے اسرائیلی حملے اور حماس رہنماؤں پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی خاموشی مجرمانہ طرزِ عمل ہے، اب فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عطیہ نثار،عائشہ سید،عفت سجاد،ڈپٹی سیکریٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید، سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف اور ناظمہ حلقہ اسلام آباد قدسیہ ناموس نے بھی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں