پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینا شروع کردئیے

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینا شروع کردئیے ہیں۔ سینیٹر دوست محمد خان، سینیٹر زیشان خانزادہ اور سینیٹر مرزا آفریدی نے اپنی رکنیت سے استعفے جمع کرا دیے۔
سینیٹر دوست محمد خان محسود نے پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا جن میں انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ، غربت مٹاؤ و سوشل سیفٹی، ریلوے اور گورنمنٹ ایشورنسز شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ استعفے پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دیے گئے ہیں، جو گزشتہ دو سال سے قید میں ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹرز کا مؤقف ہے کہ انصاف سے محرومی کے خلاف یہ استعفے احتجاج کی علامت ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں