پی سی بی نے شان مسعود کو انٹرنیشنل کرکٹ اور پلیئرز افیئرز کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کے روز قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ایک نیا عہدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق شان مسعود کو “انٹرنیشنل کرکٹ اور پلیئرز افیئرز کا کنسلٹنٹ” مقرر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی تقرری ہے اور جلد ہی شان مسعود کو “ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز” کے عہدے پر فائز کیے جانے کا امکان ہے۔
شان مسعود اس وقت قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کی تقرری کو بورڈ کی مستقبل کی پالیسی اور کرکٹ انتظامی امور میں شمولیت کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments












