وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو سراہا

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کی مہمان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ ان تعلقات کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ جاری کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں جبکہ پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اپنے شاندار کھیل سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم ماضی کی طرح اس سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو قریب لانے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بھائی چارے اور امن کو فروغ دیتی ہے، اس لیے اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں