انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آج پھر کمی ہو گئی ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 39 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 285 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 287 روپے پر برقرار رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں