2 روزہ ڈیٹا فیسٹ 11 اور 12نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد(غلام مرتضی )وفاقی ادارہ شماریات نے اسلام آباد میں دو روزہ ڈیٹا فیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی میکرز اور اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔2 روزہ ڈیٹا فیسٹ 11 اور 12نومبرکو پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹراسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملکی و غیرملکی ماہرین،پالیسی سازاورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرشرکت کریں گے،ڈیٹا فیسٹ میں معلومات کا تبادلہ، مصنوعی ذہانت، جدت،اسکل ڈیویلپمنٹ، ڈیٹا لیٹریسی، ڈیٹا ایکسچینج سمیت کئی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔چیف شماریات کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ مردم شماری و دیگر سرویز پر کڑی محنت کرتا ہے۔۔پالیسی سازی کے وقت اس ڈیٹا کو استعمال کیا جانا چاہیے،ڈیٹا جب تک یوز نہیں ہوگا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہے گورنمنٹ کا خرچہ لگتا ہےاربوں روپے لگتے ہیں،21 سو 22لوگ کام کرتے ہیں جوڈیٹا جمع کرتے ہیں وہ ڈیٹا استعمال ہونا چاہیے،اچھے فیصلوں کے لیے منصوبہ سازی کے لیے پالیسی کے لیے استعمال ہونا چہاہیے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں