مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے جیتے گی. ذیشان شاہ
سابق ڈپٹی مئیر و امیدوار این اے 46 پاکستان مسلم لیگ ن سید ذیشان شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے مسلم لیگ ن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، انشاءاللہ امید ہے مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے جیتے گی،اسلام آباد شہر کی ترقی اور عوام کی سہولیات کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ذیشان شاہ نے صحافیوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ اور اسلام آباد کے عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنا اولین ترجیح ہے،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں الیکشن میں جیت ملے گی، اس وقت ہم نے اسلام آباد میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کروائے، مارگلہ ایونیو کی ایکسٹنشن اور انڈر پاس کی منظوری لی .تمام قریبی آبادیوں کو مرکزی شاہراہوں سے منسلک کیا ہے، 35 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس انکلیو شاہ اللہ دتہ میں بنا رہے ہیں، روایتی اور ثقافتی کھیلوں کی ترویج کے لئے بھی منصوبے شروع کئے ہیں، اولمپک سٹی کا قیام بھی اسلام آباد میں عمل میں لایا جارہا ہے، سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام کی فلاح اور بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا، اسلام آباد کے مقامی لوگوں کے مسائل کا بھی ترجیح ہے،پینے کے صاف پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،












