تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے آن لائن ووٹنگ کا عمل جاری
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے آن لائن ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کا عمل صبح شام 4 تک جاری رہے گا، پولنگ پشاور کے رانو گڑھی میں ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، گوہر علی خان کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے۔
انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، مرکزی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت صوبائی قیادت کا چناؤ ہو گا۔ مرکزی صدر کی نشست پر چودھری پرویز الہٰی امیدوار ہیں جبکہ عمر ایوب انٹرا مرکزی سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔
پنجاب کی صدارت کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میں اتری ہیں جبکہ پنجاب کی جنرل سیکرٹری کی نشست پر حماد اظہر ، خیبر پختونخوا کی صدارت کیلئے علی امین گنڈا پور فیورٹ امیدوار ہیں، پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے طور پر حلیم عادل شیخ امیدوار ، سندھ کے سیکرٹری کی نشست کے لیے ایڈووکیٹ علی اصغر میدان میں ہیں۔










