بند کمروں میں بیٹھ کر تحریک انصاف کے مستقبل کا فیصلہ ہورہا ہے، اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمہوریت میں آج ایک اور کالے باب کا اضافہ ہوا۔ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حقائق سامنے رکھنے ہیں۔ہمارے تحفظات تھے کہ پارٹی کا الیکشن نہیں ہونے جا رہا یہ سلیکشن ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے۔ آج کے انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہیں۔پی ٹی آئی کے آئین میں نگران کا کوئی کانسپٹ نہیں ہے، کوویڈ کے زمانے میں پی ٹی آئی نے شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ایک سال مانگا، کچھ لوگ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اچانک نمودار ہوئے۔
الیکشن میں حصہ لینے کے لیے موقع نہیں دیا گیا۔چند وکلا کمرے میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ پارٹی کی قیادت کون کرئے گا؟ ہم نے 1997 میں پی ٹی آئی کا آئین بنایا تھا ، ہم نے آئین میں اس بات پر توجہ دی کہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہوگی، پی ٹی آئی کے آئین میں ہے کہ کارکن قیادت کا فیصلہ کریں گے، بند کمروں میں چند لوگ یا وکیل بیٹھ کر پارٹی قیادت کا فیصلہ کر رہے ہیں، نامور وکلاء جو آئین کا لیکچر دیتے ہیں آج وہ فراڈ کا حصہ بنے ہیں، پی ٹی آئی پہلے بھی ہائی جیک ہوئی تھی، انٹرا پارٹی کے نام پر فراڈ کو مکمل مسترد کرتے ہیں، مجھے ایزی لوڈ کہنے والے خود ڈاؤن لوڈ ہو گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں