الیکشن میں اکثریت پیپلز پارٹی کی ہو یا (ن) لیگ کی ، صدر مملکت مولانا فضل الرحمن بنیں گے ، حافظ حمد اللہ

جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا مسلم لیگ (ن) کی ، ملک کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔

ایک انٹرویو میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جب 10 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔ مولانا پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے متعلق حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹے، باپ اور بیٹی کی بلوچستان پر نظر ہے ، دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں